Skip to main content

Posts

Showing posts with the label Urdu Articles

دنیا جنت نہیں بن سکتی۔۔

اگر میں آپ سے یہ کہوں کہ یہ زندگی ایک امتحان مسلسل ہے تو آپ کو اس جملے سے کوئی فرق نہیں پڑنے والا۔ کیونکہ زندگی میں آپ یہ جملہ اتنا زیادہ سن چکے ہوتے ہیں کہ اسکی گہرائی اور افادیت سے بے حس ہو جاتے ہیں۔   مگر ایک خاص چیز کی طرف آپ کی توجہ دلانا چاہوں گی کہ سورہ عنکبوت میں اللہ فرماتے ہیں کیا لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ صرف اتنا کہنے پر چھوڑ دئے جائیں گے کہ " ہم ایمان لائے اور انکی آزمائش نہیں ہوگی" ؟   اس سورہ کا زندگی کے ایک مسلسل امتحان ہونے سے کیا تعلق ہے؟   یہ سورہ شروع ہوتی ہے " الم" سے جسکے بارے میں ہم یہ جانتے ہیں کہ اس کہ معنی اللہ کہ سوا کوئی نہیں جانتا اور اللہ تعالی نے قصداً انسانوں سے اسکے معنی پوشیدہ کھے ہیں۔   اس لفظ "الم" سے ہمیں دو نقطوں کی طرف اشارہ ملتا ہے ایک یہ کہ دنیا میں ہمارے ساتھ ہونے والی ہر چیز کی منطق ، معنی اور گہرائی کا ہمیں علم ہونا ضروری نہیں ہے۔۔۔ اور دوسرا یہ   اس کہ معنی کو جاننا ہماری موجودہ زندگی کو گزارنے کہ مقصد میں مدد نہیں دیتا۔   اس لئے ہمیں ہر چیز کی مصلحت میں گھسنا نہیں چاہئے، اللہ نے جو جیسے دیا ہے اسے قبو...

A point called Zero!!!

ہر انسان کی زندگی میں ایسا مقام بارہا آتا ہے کہ اسے اپنے ارد گرد سب کچھ بے معنی اور بے فائدہ سا لگنے لگتا ہے۔ کچھ ایسے واقعات کچھ ایسی ٹھوکریں انسان بار ہا کھاتا ہے کہ اسے کچھ لمحوں کے لئے یہ احساس شدت سے گھیر لیتا ہے کہ آگے کچھ نہیں بچا۔۔۔ اور تمام راستے بند ہوچکے ہیں۔۔۔۔ اسے وہاں سے کوئی نکالنے والا نہیں ہے۔۔۔۔ اور اسے بس یہیں تڑپ تڑ پ کر سانس توڑنی ہوگی۔۔۔ ایسے دوراہے زندگی میں آتے ہیں کہ آگے گھاٹی اور پیچھے ویرانی نظر آتی ہے۔۔۔ ایسے موڑ جن میں انسان کہیں کا نہیں رہتا۔۔۔ وجوہات کچھ بھی ہو سکتیں ہیں۔۔۔۔  کچھ غلط فیصلے، کبھی کبھار آزمائشیں، کبھی انسان کے اپنے ہاتھوں کی کمائی کے نتیجے میں۔۔۔ زندگی کہ ایسے موڑ کو اگر  آپ  ’’پوائنٹ زیرو‘‘ کہیں تو کچھ غلط نا ھوگا۔۔۔ کیونکہ اس جگہ سے آپ کو ہر چیز زیرو سے شروع کرنی پڑتی ہے۔۔۔ ہر چیز کو الف سے لے کر چلنا پڑتا ہے۔۔   اللہ دلوں کے حالوں کو جاننے والا ھے وہ جانتا ھے کہ کب انسان کس کیفیت سے گزر رہا ھے، کون دلوں پر پتھر رکھے چل رہا ھے، کس کا دل غموں کے بوجھ سے بوجھل ھے، کس کو یہ زندگی قید کی سی معلوم ھورہی ھے، کون گھٹ گھ...